پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن نوشیروان برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔