راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور نے کہا ہے کہ کچے میں قیام امن تک راجن پولیس کا ہر جرائم پیشہ شخص کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے. جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔