وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عید کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
عید الفطر کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
گورنر کے پی کی وساطت سے وزیرِ اعظم نے خیبر پختون خوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی و خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختون خوا
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔