عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
سعودی مراسلے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن ہوگی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے جگہ مختص کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔
سعودی سفارت خانے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کریں گے۔
پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔