کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔
کراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم بلاول کے خلاف رحیم یار خان اور کراچی میں 5 مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ پولیس اہلکار میں ملوث
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنبوالا پولیس اہلکار گرفتار
— فائل فوٹوپنجاب یونیورسٹی میں آئس (منشیات) سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ اہلکار غیر حاضری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل معطل ہو چکا تھا۔