’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی تھی اور اب وہ اس کان سے کم سنتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں جس پر ساتھی اداکار فیصل قریشی نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سچ ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔
مدیحہ امام نے بتایا کہ ’ایسا نہیں کہ میں مکمل طور پر نہیں سن سکتی لیکن میں کم سنتی ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے کے سین کے دوران مجھے زوردار تھپڑ لگا تھا‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے اداکار آرام سے کام کر لیتے ہیں ایسا نہیں ہے یہ بہت آسان نہیں ہے۔ میزبان رابعہ انعم کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ غلطی سے لگ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ لباس پہننے پر اداکارہ مدیحہ امام کو تنقید کا سامنا
فیصل قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک ڈرامے کے دوران اداکارہ صبا قمر سے تھپڑ کھایا ہے لیکن مرد اگر عورتوں کو تھپڑ ماریں تو ان کا ہاتھ بہت بھاری ہوتا ہے اس لیے ایسا دکھایا جاتا ہے کہ تھپڑ مارا گیا ہے لیکن وہ اصل میں نہیں ہوتا بلکہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے فیصل قریشی مدیحہ امام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے فیصل قریشی
پڑھیں:
ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ ایمن اور منال خان نے حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، مشہور ہونے، پراجیکٹس کرنے، شادی ہونے اور بعد ازاں بچوں کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم گھر پر ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، کوئی مخصوص ڈائٹ پلان یا فٹنس ٹرینر کو فالو نہیں کر رہیں، دن میں کم از کم 1 گھنٹہ اپنی ورزش کو دیتی ہیں اور اس دوران ہم ویڈیو کال پر ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔
ایمن خان نے ماضی کی دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہنوں نے اسکول میں ایک دوسرے کی حاضری تک لگائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو معلوم نہیں تھا کہ کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب ہمیں معلوم ہوا کہ جو کام ہم کر رہے ہیں اس کا معاوضہ کوئی اور وصول کیے جا رہا ہے تو ہم نے اپنے والد کو بتایا۔
ایمن خان نے کہا کہ والد کے نوٹس لینے پر معلوم ہوا کہ جو ہمیں کام دلوا رہے تھے انہی میں سے کوئی شخص ہمارا معاوضہ خود ہڑپ کر جاتا تھا اور ہمیں کچھ نہیں ملتا تھا، بات کرنے پر ہمیں ڈائریکٹ معاوضہ ملنے لگا۔
ایمن خان کے مطابق انہیں اور منال کو ایک گھی کے اشتہار کا ملنے والا پہلا معاوضہ 30 ہزار روپے کا چیک تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہم 30 ہزار روپے حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور والد نے یہ چیک دیکھ کر کہا تھا کہ ہم اسے خرچ نہیں کریں گے بلکہ اسے فریم کر کے اپنے پاس رکھ لیں گے۔
Post Views: 5