عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، صبح سویرے نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 21.
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے تاہم شہر قائد سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔
مزیدپڑھیں:تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔