لاہور میں 3 ماہ کے دوران 27 خواتین قتل، 151 سے زیادتی کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فوٹو:فائل
لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔
3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے۔
گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں، جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔
3 ماہ میں 151 خواتین کے زیادتی کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 110 ملزمان گرفتار 41 گرفتار نہ ہو سکے، بچوں سے زیادتی کے 47 مقدمات درج ہوئے جن میں 44 ملزمان گرفتار 3 گرفتار نہ ہو سکے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں زیرو ٹالرنس ہے زیادہ تر کیسز حل کر لیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقدمات درج ہوئے ماہ میں
پڑھیں:
لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
فائل فوٹولاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب 3 بچےدریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
جان بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔