سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے پر پہنچ گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔