Jang News:
2025-05-08@20:30:33 GMT

ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاوید

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاوید

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں۔ 

بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر جمہوری سسٹم کے خلاف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ٹیکسسز پر مراعات لینے کی بجائے حکمران پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

فن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ

فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔

فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔

ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم اگلی پرواز کئی گھنٹوں بعد متوقع ہے۔

تا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • جنگی ماحول میں اور ریاستی ادارے
  • عوام نہیں، بااثر شخصیات نفرت کو ہوا دے رہی ہیں، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید
  • پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں،اہم خبر سامنے آگئی
  • فن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ
  • امریکہ یمنی عوام کیخلاف صیہونی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، اسماعیل بقائی
  • فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر
  • اگلی بار جاوید اختر کا استقبال جوتوں سے کرنا چاہیے، نادیہ خان
  • ’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور بھارت جاکر نفرت پھیلاتے ہیں‘، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید
  • عرفی جاوید کی گٹھنوں کے بل مندر میں حاضری
  • بشریٰ انصاری نے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا