مودی کی جنگی سوچ ہے یہ دو مذاہب کو لڑانا چاہتے ہیں، کھئیل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے، وہاں مسلمانوں اور سکھوں کو عزت نہیں دی جاتی۔ وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ مودی اقلیتوں کے قاتل اور دشمن ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، شہادتیں دے کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کو بلوچستان میں نیست و نابود کر رہے ہیں، پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑا جا رہا ہے، گجرات میں مسلمانوں کا خون بہانے والا دہشتگرد مودی پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے، واقعہ ابھی ہوا اور فوری 10 منٹ میں ایف آئی آر کیسے ہوگئی؟ میں بھی ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہوں، ہندو دھرم میں دوسروں کا احترام ہے، مودی کی جنگی سوچ ہے یہ دو مذاہب کو لڑانا چاہتے ہیں۔ کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا،سرحد سے متصل کئی دیہات خالی کروالئے
سرینگر(اوصاف نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک – بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لئے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیئے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانےکیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم