پاکستان پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کے لیے تیار ہیں. رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کیلئے تیار ہیں، ہوسکتا ہے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پہلگام واقعے کو اٹھائیں. ایک بیان میں ر انا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتاہے اور پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کررہاہے اس کی روش خطے کوخطرے کی طرف دوچارکرنے کی طرف بڑھ رہی ہے وزیراعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کیلئے تیار ہیں، بھارت مشترکہ انویسٹی گیشن چاہتاہے تواس کیلئے بھی تیار ہیں، تھرڈپارٹی اسپیشل ایکسپرٹ بھی پہلگام واقعے کی انکوائری کریں توبھی ہم تیار ہیں.
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کوجس طرح بھارت نے رپورٹ کیااس میں شکوک وشبہات ہیں ہوسکتاہے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پہلگام واقعے کو اٹھائیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پتہ چلناچاہیے کہ پہلگام واقعے کے گھناﺅ نے عمل میں کون ملوث ہے، یہ ثابت ہورہاہے کہ بھارت نے اس واقعے کوپلاننگ کے تحت کیاہے اور واقعے سے ایسا لگتا ہے بھارت اپنے ناپاک مقاصدحاصل کرناچاہتاہے. وزیر اعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے واقعے کے بعدسب سے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، بھارت کی لاکھوں کی تعدادمیں تعینات فوج مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کوروک نہیں پارہی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کوحق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں اتناظلم چاہتی ہے کہ ان کی آزادی کی تحریک ختم ہو. رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی صورت پہلے کوئی ایکشن نہیں لے گا ، بھارت کی طرف سے کوئی حرکت ہوئی توضرور جواب دیاجائے گا، جیساٹارگٹ بھارت کرےگاویساہی پاکستان ٹارگٹ کرے گا. ان کا کہناتھا کہ بھارتی راہنماﺅ ں کے بیانات ماحول کوگرم رکھنے کیلئے ہیں، مودی حکومت اور ان کی پوری جماعت کی سیاست پاکستان دشمنی پرہے، مودی حکومت پاکستان سے نفرت کی سیاست کرتی ہے اے پی سی بلانے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس قسم کی صورتحال ہے یہ کسی آل پارٹیزسے کم نہیں ہے، اے پی سی بلانے کی ضرورت پڑی توضرور بلائی جائے گی تاہم وزیراعظم شہبازشریف ملک کی دیگرسیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں سے گفتگوکررہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ پہلگام واقعے پہلگام واقعے کی ثنااللہ نے نے کہا کہ کہ بھارت تیار ہیں
پڑھیں:
پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔