وزیراعظم کا پرائیوٹ حج کوٹہ میں کمی کا سخت نوٹس، تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال 2025 کے حج میں پرائیویٹ کوٹہ میں کمی ہونے اور ہزاروں پاکستانیوں کے پرائیویٹ کوٹہ سے حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی کی اور اُس سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس کے چئیرمین سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ہوں گے جبکہ ممبران میں چئیرمین ایف بی آر اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکوائری کرے کہ سعودی وزارت حج کی اس سال پرائیویٹ حج پالیسی کو وزارت مذہبی امور و بین المزاہب ہم آہنگی کیوں بروقت عملدرآمد نہیں کر سکی ۔
پرائیویٹ حج کے کوٹہ کے لئے بروقت کیوں نہیں سعودی وزارت حج سے کہا جاسکا،پرائیویٹ حج کوٹہ نا ملنے سے ہزاروں پاکستانی اس سال حج سے محروم رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی تین روز میں انکوائری کر کے زمہ داروں کا بھی تعین کرے۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اس بابت کمیٹی سے مکمل تعاون کی پابند ہوگی۔ کمیٹی کی تشکیل کا کیبنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج
پڑھیں:
حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلیے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیوٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔