پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 3 اپریل کی سہ پہر سے شروع ہوچکی ہے، جبکہ 7 اپریل سے شام 4 بجے سے ملک بھر میں مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آن لائن بک کیے گئے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے بھی جمع کیے جا سکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پہنچائے جا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل بھی منعقد کیا جائے گا جس میں شائقین کو موٹر سائیکل، اسمارٹ فون اور گفٹ ہیمپرز جیسے انعامات دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام جو 12 دن تک جاری رہا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
بھارت میں شوہر اور بیٹے کی موت کے بعد سسرال والوں نے بیوہ کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔
مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے خریدنے والے شخص نے شادی کے نام پر دو سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا اور پھر مجھے بے سہارا چھوڑ دیا۔
خاتون کے مطابق دو سال قبل بہنوئی، ساس، سسر اور بہنوئی، نند نے مل کر گجرات کے شخص کو بیچنے کی سازش رچائی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 80 ہزار روپے میرے سامنے بہنوئی اور بھابھی کو دیے گئے اس کے بعد اس شخص نے جنسی استحصال کیا، بچے کی پیدائش کے بعد وہ گاؤں میں چھوڑ کر چلا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے لاپتہ بیٹے اور بیٹی کو ڈھونڈنے کی فریاد کی ہے۔
سال 2023 میں متاثرہ کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کی بیٹی اور پوتے لاپتا ہیں۔ جب آرنی پولیس لاپتا خاتون کی تلاش کر رہی تھی تو انہیں اطلاع ملی کہ خاتون گاؤں میں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو یہ چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔
واقعہ ارنی پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران سامنے آیا ہے لیکن خاتون کا بیٹا اور بیٹی تاحال لاپتہ ہیں۔
خاتون کی شکایت کی بنیاد پر چار لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔