کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن رات 3 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا جس کے بعد بجلی آج صبح 8 بج کر 20 منٹ پر بحال ہوئی۔
ترجمان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 43 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بجلی کے بریک ڈاؤں کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہوں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے
واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چوری کی واردات میں چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی انوکھی چوری نے حکام کو حیران کر دیا، جہاں نامعلوم چور 11 ہزار Kv کی قیمتی بجلی کی لائن چرا کر لے گئے، جس کے باعث دوران پور فیڈر سے بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوگئی۔ واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ حکام کے مطابق چوری کی واردات کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ بجلی کی بحالی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے تاخیر کا امکان ہے۔ دریں اثنا پولیس اور متعلقہ ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔