پنجاب؛ قیدیوں کی سزا معافی، بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ سسٹم کے تحت قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ اب ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ کے بارے میں جان سکیں گے۔
محکمہ داخلہ کے جوابی میسج میں گزشتہ 2 معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ دی جائے گی۔ تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں جس کے اسٹینڈرڈ چارجز پانچ روپے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں۔ سرکاری سطح پر معافی کے اعلان کے علاوہ تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور اچھے کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔سزا میں ہر معافی کو فوری طور پر قیدی کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان
سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب قیدیوں یا اہل خانہ کو سزا میں معافی کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا شفاف انداز میں آن لائن کیا گیا ہے۔ جدید سسٹم تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی قیدی کو مقررہ سزا سے ایک لمحہ بھی اضافی قید میں نہ رکھا جائے۔ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں۔ کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قیدیوں سے متعلق معلومات کے لیے درج ذیل لکھ کر 8070 پر میسج کریں۔
PMIS (Space)(Prisoner's Computer Number)
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزا میں سزا میں معافی کا ریکارڈ آن لائن
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی