پیر سے صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی؟نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، پیر سے صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی؟
تفصیلات کے مطابق عید کی طویل تعطیلات کے بعد پیر سے اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگا، حکام نے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کے دوران سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا، جو کہ عید کی تعطیلات کے بعد 7 اپریل سے شروع ہو کر 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔نئے شیڈول کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کام کریں گے، جب کہ جمعہ کے روز صبح 11:30 بجے سے پہلے بند ہوجائیں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک چلے گی، اور دوسری شفٹ دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوسری شفٹ 2:30 بجے شروع ہوگی۔اس سے قبل تعلیمی ادارے گرمیوں کے مہینوں میں دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہتے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی ہوگی، علیمہ خانم
میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے
جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔