لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور میں برکی روڈ پر مسافر کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو1122 نے بتا یا کہ ٹریفک حادثہ میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لاہور ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی جب کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیاہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر کارپوریشن کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔