پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن بھی فراہم کی جائے گی جس سے میچ کے دوران فوری فیصلے کیے جا سکیں گے اس کے علاوہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف زاویوں سے ری پلے دیکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جس سے میچ کے تمام مراحل کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے گا نئی ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم فیچر یہ شامل کیا گیا ہے کہ میچ کے دوران اننگز کے وقت کو براہ راست دکھایا جائے گا اس سے شائقین کو میچ کی رفتار اور وقت کی پابندی کے حوالے سے واضح معلومات مل سکیں گی اور وہ میچ کے ہر لمحے سے مکمل طور پر آگاہ رہیں گے اس کا مقصد میچز کی رفتار کو مزید متوازن اور دلچسپ بنانا ہے پاکستان سپر لیگ کا دسویں سیزن 11 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پی ایس ایل کے اس سیزن کو مزید جدید اور دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نئے تجربے کا آغاز ہو سکے اور ہر میچ میں بہترین معیار کے فیصلے کیے جا سکیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میچ کے

پڑھیں:

متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، جبکہ متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سلمان علی آغا سے معذرت کر لی ، اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر پاکستان ٹیم سےمعذرت کی۔
ترجمان پی سی بی نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو پاک-بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر بھی آمادگی ظاہر کر دی  ۔
قبل ازیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کی  ۔
ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور مشاورت میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا  ۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلے کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جب کہ کھیل کا آغاز 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانےکا مطالبہ کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں ریفری کے فرائض رچی رچرڈسن نے انجام دینے تھے تاہم وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس پر متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی آج کے میچ کے ریفری ہوں گے۔
دریں اثنا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج شام 7 بجے شیڈول میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا  ۔
تنازع کے مرکزی کرداری میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو دبئی اسٹیڈیم پہنچے کے بعد واپس بلا لیا گیا ہے۔
قبل ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
دبئی میں ہونے والے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ہنگامی اجلاس میں ’نو ہینڈ شیک‘ تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
  • ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
  • میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان