ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے زیر اہتمام ہندو کمیونٹی کے مقدس تہوار ہولی اور مسلمانوں کے تہوار عید کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، رنگارنگ تقریب کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بسنے والی مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔
ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، جو ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے سربراہ بھی ہیں، نے اپنی رہائش گاہ وانکوانی ہاؤس کراچی میں تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے، یہ دن یاد دلاتا ہے کہ آخری جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عید اور ہولی جیسے مذہبی تہوار ایک دوسرے کو معاف کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان ہندو کونسل نے رواں برس رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کا تہوار مارچ کے وسط سے ملتوی کرکے عید الفطر کے بعد منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈاکٹر رمیش کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلے اور بین المذاہب مکالمے کا فروغ امن پسند معاشرے کے قیام کیلیے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جو ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے مطابق اقلیت اور اکثریت کی بحث سے بالاتر ہوکر پاکستان اور پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پرچم کا سبز رنگ ہمارے پیارے ملک کی تمام برادریوں کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ سفید رنگ امن اور خوشحالی کا مظہر ہے۔
وانکوانی ہاؤس میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں ہولی تہوار اور عیدملن پارٹی کیلئے دو الگ کیک کاٹے گیے، اس موقع پر مذہبی بھجن، قومی ترانے، ثقافتی پرفارمنس اور روایتی کھانوں نے شرکاء کے دل جیت لیے، مذہبی ہم آہنگی کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی رنگارنگ تقریب ہولی اور عید میں ہولی
پڑھیں:
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک بازی لے گے
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ہیلنے اینڈ پارٹنر ز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین پاسپورٹ رکھنے والے تین ایشیائی ممالک بازی لے گئے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔
22 جولائی کی شب جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔
تیسرا نمبر مشترکہ طور پر 6 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔ یہ ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین ہیں۔
بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
187 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔
اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والا پاسپورٹ ہے۔
اس پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری آئی اور اب یہ 8 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح چین کی رینکنگ میں بھی 10 سال کے دوران 34 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ ابھی 60 ویں نمبر پر ہے۔جبکہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے پاکستان سے نیچے عراق (97)، شام (98) اور افغانستان (99) رہے۔ پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔