مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا دورہ لندن کا پلان تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور:
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانگی سے قبل بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اپریل کو صدر بیلا روس کی خصوصی دعوت پر بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
نواز شریف 10 اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے خصوصی دورے پر جائیں گی، مریم نواز شریف بیلا روس کے دورے کے بعد وطن واپس آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیلا روس کا دورہ نواز شریف اپریل کو
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔(جاری ہے)
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمٰن بن عبد العزیز نے ایئرپورٹ پرا لوداع کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے۔\932