چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے منگل کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملات پر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔ اگر امریکہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو اسے مساوات، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔

اگر امریکہ دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیرف جنگ اور تجارتی جنگ پر اصرار کرتا ہے، تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرے گا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر چین 34فیصد انتقامی ٹیرف ختم نہیں کرتا، تو امریکا چین پر اضافی 50فیصد ٹیرف عائد کرےگا۔

جس کے جواب میں لِین جیئن نے زور دے کر کہا کہ چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں ۔ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میلنگ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہیں۔ چین ضروری اقدامات اٹھائے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا ثابت قدمی کےساتھ دفاع کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ