کراچی سکھر موٹروے شروع کرنے تک تمام منصوبے روکیں، سینیٹ کمیٹی وزارت منصوبہ بندی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدر آباد تا سکھر موٹروے کو دیگر منصوبوں پر ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کراچی سکھر موٹروے شروع نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام منصوبے روکیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کی چیئرپرسن سینیٹر قر ة العین مری کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کا جائزہ لیا۔
سینیٹر قر ة العین مری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو تحلیل کر دیں اور ہائی ویز صوبوں کے حوالے کر دیں، کراچی سکھر موٹروے کے لئے پیسے نہیں تو لاہور ساہیوال موٹروے پر پیسے کیسے خرچ کر رہے ہیں؟۔
وزیر مملکت برائے پلاننگ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ سب سے پہلی ترجیح کراچی اور سکھر کے درمیان موٹر وے کو دینی چاہئے۔
قائمہ کمیٹی نے دوبارہ ہدایت دی کہ سپرہائی وے کو ایم نائن سے منسوب نہ کیا جائے، ایم نائن کا نام صرف نئی تجویز کنندہ روڈ کو دیا جائے۔
سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ دنیا بھر میں موٹرویز کی شروعات بندرگاہوں سے کی جاتی ہے مگر ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہتی ہے۔
ویزوں کے مسائل حل، یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی سکھر موٹروے کہا کہ
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔