الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر  مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت و گفتگو کا سلسلہ باقی رہا ہے۔ الجزائر کے صدر عبد المجید تبون کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے الجزائر کے صدر کے ساتھ مختلف دو طرفہ مسائل کے بارے تفصیلی بات چیت کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون و سیاسی مشاورت اور بین الاقوامی فورمز میں باہمی تعاون بھی شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لیکن ہم نے خاص طور پر علاقائی صورتحال، خصوصا مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے خلاف قابض صیہونی رژیم کے گھناؤنے جنگی جرائم بالخصوص غزہ میں، پر بات کی، اور غزہ کا مسئلہ ہمارے درمیان زیر بحث آنے والے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ تھا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں جرأت مندانہ و منصفانہ موقف پر میں الجزائر اور الجزائزی صدر کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گذشتہ 1 سال کے دوران اختیار کردہ الجزائر کے موقف پر کہ جب الجزائر سلامتی کونسل کا رکن رہا اور ہماری رائے میں، اس نے بہت ہی جرأت مندانہ موقف اختیار کئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم، اسلامی ممالک و خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے ختم ہوں گے اور مَیں الجزائر کے تمام مجاہدین کی ارواح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جو اس ملک کی آزادی کے لئے شہید ہوئے! سید عباس عراقچی نے الجزائر کی حکومت و عوام اور اپنے ہم منصب کی مہمان نوازی کو سراہا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان سیاسی گفتگو و تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کریں گے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی نے الجزائر کے صدر میں الجزائر کہا کہ اور ہم

پڑھیں:

محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف