امریکی کمپنی نے اڑنے والی الیکٹرک کار متعارف کرادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
امریکی کمپنی، الیف ایروناٹکس نے ’’ماڈل اے‘‘نامی الیکٹرک کار ایجاد کر لی جو کھڑے کھڑے پرواز کے قابل ہے اور ایک چارج میں 110 میل تک اڑ سکتی۔ جبکہ سڑک پر 200 میل تک جا پاتی ہے۔
اس گاڑی کی قیمت 3 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے، مگر کمپنی کو کار کے 3200 آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔
کار جلد برائے فروخت پیش ہو گی۔امریکہ میں 40 گھنٹے تک ہلکے ہوائی جہاز چلانے کا تجربہ رکھنے والے لوگ ہی یہ کار اڑا سکیں گے۔ٹریفک ہجوم سے بچاؤ کی خاطر اسے بنایا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔
فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔
اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک