تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔
یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔
یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.
تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا مہلک زلزلہ 25 سال میں سب سے زیادہ طاقت ور تھا۔
اس زلزلے میں تقریباً 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ہوالین کے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس وقت شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔