سٹی42: لاہور میں وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے عالمی مقابلوں کا پہلا باقاعدہ میچ کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور سپروائزری افسران بھی موجود تھے۔

وزارت حج نے اندرون و بیرون ممالک کے عازمین کو خبردار کردیا

فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت 3 درجاتی حصار پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں 15000 فلسطینی بچوں کا قتل


 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان  شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے  گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ  جاری ہوئے۔

ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف 

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزدکررکھا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی اپنی سازش ہے، ترجمان جی بی حکومت
  • بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ طویل: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں بے نقاب
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک