اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین: ایک شاندار سبز مستقبل کا سفر ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
2025 اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین اپنی شاندار نمائش کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ “چائنیز بک سکرول” سے متاثر ہو کر، اس نے فن تعمیر اور نمائش کو ایک مکمل ہم آہنگی میں پیش کیا ہے، گویا یہ کھلی ہوئی تاریخ کی ایک طویل دستاویز ہے جو چین کی کہانی سناتی ہے۔


چین کے پویلین میں داخل ہوتے ہی، داخلے کے مقام پر موجود بلند و بالا اور دلکش “چوبیس شمسی اصطلاحات کا گول چکر” اور “الفاظ کی لمبی ندی” آسمان سے اترتے ہوئے ایک جھٹکے کی طرح تاثر چھوڑتے ہیں، جو جگہ کی وسعت کو مکمل طور پر اجاگر کرتے ہیں۔ یہاں، نمائش کے طریقے انتہائی متنوع ہیں: حقیقی نمونے، متحرک تصاویر، انٹرایکٹو ماڈلز، بڑے پیمانے کے آرٹ انسٹالیشنز، اور ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چمکتے ہیں۔

اس ڈیزائن کو فن تعمیر، اندرونی ڈیزائن، ویڈیو، اور ملٹی میڈیاجیسے مختلف شعبوں کے ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے، جو فن اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کے فلسفے پر کاربند ہے۔ یہ چین کےسبز ترقی کے تصوراور پائیدار ترقی کے چینی حل کو پیش کرتا ہے۔


چین نے پویلین میں ہر جگہ کو انتہائی منصوبہ بندی کیساتھ استعمال کیا ہے اور مختلف نمائشی اشیاء کو ہم آہنگی سے ایک جگہ یکجا کیا ہے، جو ایک ایسا راستہ بناتا ہے جہاں ہر قدم پر ایک نیا منظر نظر آتا ہے، جو چینی باغوں کی رومانویت سے بھرپور ہے۔ آئیے، اوساکا ایکسپو میں چین کے پویلین میں ایک منفرد اور شاندار تجربہ حاصل کریں!

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایکسپو میں چین

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا

پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،جہاں پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا۔

بعدازاں ان کے وکلا ضمانتی دستاویزات سمیت تھانے پہنچے اور پولیس کو دستاویزات پیش کیں۔ وکیل سردارعبدالرازق خان نے کہا ہے کہ بشارت راجہ کو تھانہ نیوٹاون سے رہا کردیاگیا،ضمانتی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پولیس نے بشارت راجہ کو رہا کیا۔ قبل ازیں بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ ڈیگاری قتل کیس میں نیا موڑ، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں گرفتار مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی سو سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز 
  • فلسطینی ریاست سے متعلق فرانسیسی اعلان پر عالمی رائے منقسم
  • غزہ میں اب صحافی بھی بھوک سے مرنے لگے ہیں، عالمی نشریاتی ادارے اسرائیل پر برس پڑے
  • پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا
  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • سو سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • 100 سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا
  • مغرب کی بالادستی اور برکس کانفرنس سے وابستہ دنیا کا مستقبل