حملہ آور ملزمان نمائش چورنگی سے تعاقب میں تھے، ملزمان ایم اے جناح روڈ پر عامر وڑائچ کی گاڑی کے تعاقب میں دیکھے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ آور ملزمان نمائش چورنگی سے تعاقب میں تھے، ملزمان ایم اے جناح روڈ پر عامر وڑائچ کی گاڑی کے تعاقب میں دیکھے گئے۔ ملزمان کو ایم اے جناح روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف مڑتے دیکھا گیا، 5 حملہ آور ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جیپ کا تعاقب کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر وڑائچ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ریسٹورانٹ کے قریب جیپ روکی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو حملہ کرتے دیکھا گیا۔ عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان ٹاور کی طرف فرار ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عامر وڑائچ

پڑھیں:

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب

سکردو میں حسین سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا زمانہ حسین کا زمانہ ہے، آج کا اصول، آج کی دنیا حسین کی دنیا ہے۔ آج اگر کوئی برتر ہے تو وہ حسینی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جنگ کو دیکھیں تو چیزیں نظر آتی ہے، ایک معاشی مساوات اور دوسری آزادی۔ ہر جنگ انہیں دو اصولوں کیلئے لڑی جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ امام حسین کی انسانیت کی آزادی کیلئے کیا کردار ہے؟ آج کا یو این ہیومن چارٹر کی ایک ایک شق وہ ہے جس کیلئے امام حسین نے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد وشمار سامنے آگئے
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی