آرامکو نے سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پیٹرولیم اور گیس کی مشہور سعودی کمپنی آرامکو کو بڑی کامیابی ملی ہے اور سعودی عرب میں تیل اور گیس 14 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نئے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت پر مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں سعودی کمپنی آرامکو کا پیٹرول پمپ کھل گیا
وزیر توانائی نے بتایا کہ سعودی کمپنی آرامکو کو مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں یہ کامیابی ملی ہے، جس سے توانائی کے عالمی رہنما کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرقی ریجن کے کنویں ’الجبو 1‘ سے تیل کا اخراج یومیہ 800 بیرل جبکہ صیاھد آئل فیلڈ سے دریافت ہونے والا ذخیرہ یومیہ 630 بیرل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ دریافتوں کے بعد عیفان آئل فیلڈ کے کنویں ’عیفان 2 ‘ سے یومیہ 2840 بیرل تیل جبکہ وہاں سے یومیہ 0.
اس کے علاوہ الجبیلہ کے البری آئل فیلڈ کے کنویں سے 520 بیرل یومیہ کی شرح سے ہلکے بہاؤ کے ساتھ خام تیل دریافت ہوا ہے، جبکہ کنویں میں 0.2 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی وافر مقدار میں خام تیل دریافت ہوا ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں قدرتی گیس بھی بڑی مقدار میں ملی ہے۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہاکہ توقع کی جاتی ہے کہ ان نتائج سے معاشی نمو کو آگے بڑھایا جائے گا، اور سعودی عرب کی گھریلو اور بین الاقوامی توانائی کی طلب کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے
انہوں نے مزید کہاکہ وہ وژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں، جس کا مقصد قدرتی وسائل کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور عالمی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرامکو تیل اور گیس کے ذخائر خام تیل ذخائر دریافت سعودی عرب قدرتی گیس وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رامکو تیل اور گیس کے ذخائر خام تیل ذخائر دریافت قدرتی گیس وی نیوز ذخائر دریافت قدرتی گیس انہوں نے اور گیس ا رامکو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
مراد علی شاہ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کیلئے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیر ضروری مہنگائی روکی جائے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کیلئے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے، جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026ء تک سہارا دینے کیلئے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے، جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجراء پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کیلئے پیش کی جائے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کیلئے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔