AMROHA:

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 3 بچوں کی ماں 30 سالہ خاتون نے بارھویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اترپردیش کے ضلع امروہہ میں واقع ایک مندر میں مذہب تبدیل کرنے والی 30 سالہ خاتون اور 12 ویں جماعت کے طالب علم کی شادی تقریب ہوئی۔

حسن پور سرکل افسر دیپ کمار پنت کے مطابق خاتون نے اپنا نام تبدیل کرکے شیوانی رکھا جبکہ سابقہ نام شبنم تھا اور اس سے قبل دو شادی کرچکی ہیں اور والدین میں سے کوئی زندہ نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو پی وہ ریاست ہے جہاں مذہب تبدیلی پر پابندی کا قانون نافذ ہے، اترپردیش پروہیبیشن آف انلا فل کنورژن آف ریلیجن ایکٹ 2021 جبری طور پر یا کسی بھی دھوکا دہی کے طور پر مذہب تبدیلی سے روکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شادی کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں لیکن اب تک کسی کی جانب سے قانونی طور پر شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

سرکل افسر کا کہنا تھا کہ شبنم سے شیوانی بننے والی خاتون نے پہلی شادی میرٹھ میں کی تھی لیکن وہ طلاق پر ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد انہوں نے گاؤں سیدان والی سے تعلق رکھنے والے توفیق سے شادی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ توفیق 2011 میں پیش آنے والے ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے۔

خاتون کے بارے میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شیوانی نے حال ہی میں 12 ویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم سے تعلقات استوار کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیوانی نے 18 سالہ طالب علم سے تعلقات کے بعد گزشتہ ہفتے جمعے کے روز توفیق سے خلع لے لی اور ہندو مذہب اختیار کرتے ہوئے اپنا نام شیوانی رکھ دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ 12 ویں جماعت کے طالب علم کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور اگر یہ جوڑا خوش ہے تو خاندان بھی خوش ہے اور ہمیں صرف یہی توقع ہے کہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزاریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت کے طالب طالب علم بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کوئٹہ، بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا
  • کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
  • کراچی میں خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
  • سوات، مدرسے کے اساتذہ کا کم عمر طالب علم پر5 گھنٹے تک شدید تشدد، طالب علم جاں بحق