پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور  قانونی فورم پر لیں گے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں،  ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبر پی کے ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال بجٹ میں وہی منصوبے ہوں گے جن کا محور عوام کی فلاح ہوگی،  بڑی ترقیاتی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں گی جبکہ چھوٹے کاموں کے لیے نمائندوں کو 50، 50 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں ہر حلقے کو دو دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، این ایف سی کی مد میں 256 ارب روپے اضافی سالانہ ہمارا آئینی حق بنتا ہے جو نہیں دیا جا رہا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا یوسی کی سطح پر مسائل کے حل کے لیے 50، 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ پختونوں نے پاکستان و کشمیر کے لیے قربانیاں دیں مگر انہیں عزت و حق نہ مل سکا، پی ٹی آئی پر بیرونی ایما پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست افسوس ناک ہے۔ حراست میں لینے کے بعد ان کو اڈیالہ سے 80 کلو میٹر دور ویرانے میں چھوڑنا قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔

علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی  گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا