چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ(سب نیوز) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دبا و اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم موثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں مگر وہ باہمی احترام اور مساوی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ تحفظ پسندی اور یکطرفہ فیصلے دنیا کے مفاد میں نہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر 125فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے چین پر 104فیصد ٹیرف لگایا تھا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 84فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا۔
تجارتی جنگ کا آغازلبریشن ڈے ٹیرف سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں نے جوابی اقدامات اور پابندیاں لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے مزید اقدامات کیے تو وہ بھی سخت جوابی کارروائیاں کرے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ
مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور پراسرار موت کے حوالے سے ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے، جس کے بعد پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دانش مقصود کا دعویٰ ہے کہ حمیرا کے فون پر آخری بار سرگرمی 5 فروری 2025 کے بعد نوٹ کی گئی، جبکہ ان کی اسٹائلسٹ سے آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ دانش کے مطابق اداکارہ کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا، تاہم اس کے بعد تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ دانش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتوبر کے بعد کئی بار حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ فون کالز کا جواب آیا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ بالآخر 5 فروری 2025 کو دانش نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 فروری کو دوبارہ رابطہ کرنے پر واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی ہٹا دی گئی تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا، جسے وہ مشکوک قرار دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے ان کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اداکارہ کے فون پر آخری سرگرمی کس نے کی اور کیا یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں۔ واقعے نے اداکارہ کی موت کے گرد شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مداح اور ساتھی فنکار بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔