تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مزارات کے انہدام جیسے واقعات سے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں موجود دیگر مقدسات اسلام کی بے حرمتی کرنے کا حوصلہ ملا۔ جنت البقیع اور جنت معلی کے انہدام سے شروع ہونیوالی ایک نام نہاد تحریک کے اثرات بد سے آج مسجد اقصیٰ جیسے شعائر اسلام کا تحفظ مشکل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام ”یوم جنت البقیع“ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ سعودی حکومت اجازت دے تو حضرت سیدہ فاطمہؑ کے مزار مقدس کی عالیشان تعمیر کیلئے تیار ہیں۔ غلبہ اسلام کی خاطر سعودی حکومت جنت البقیع کے مزارات کو از سر نوء تعمیر کرے یا ہمیں تعمیر کرنے کی اجازت دے۔ قومِ عاد اور ثمود وغیرہ کے آثار کو ازِ سر نو تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ آثارِ رسول ﷺ ایک ایک کر کے مٹا دیئے گئے ہیں۔ جنت البقیع کے انہدام کو ایک صدی گزر جانے کے باوجود آج بھی یہ سانحہ تازہ ہے۔ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ و دیگر اہلبیت کرامؑ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات کے انہدام جیسے واقعات سے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں موجود دیگر مقدسات اسلام کی بے حرمتی کرنے کا حوصلہ ملا۔ جنت البقیع اور جنت معلی کے انہدام سے شروع ہونیوالی ایک نام نہاد تحریک کے اثرات بد سے آج مسجد اقصیٰ جیسے شعائر اسلام کا تحفظ مشکل ہو چکا ہے۔

سربراہ ٹی ایل وائی اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات کو مسمار کرنیوالی سوچ سے دہشتگرد قوتوں نے جنم لیا۔ جس کے نتیجے میں دنیا میں بہت دہشتگردی پھیلی جس کا نقصان صرف مسلمانوں کو ہوا ہے۔ مختلف ممالک میں انبیاء کرام علیہم السلام، آئمہ اہلبیتؑ، صحابہ کرام اور اولیاء کے مزارات پر دہشتگردی کے المناک واقعات کے ڈانڈے جنت البقیع میں ہونیوالی دہشتگردی سے ملتے ہیں۔ تقریباً ایک صدی پہلے جنت البقیع میں ہونیوالی دہشتگردی کا محاسبہ نہ ہونے کی وجہ سے آج تمام عالم اسلام لہولہان ہے۔ جنت البقیع میں فاتحہ خوانی پر پابندی عائد کرنے سے اور اس کی مقدس شخصیات کی قبور پر بوٹ پہن کر چلنے والے سعودی اہلکاروں کے رویے سے امت مسلمہ میں اضطراب پایا جا رہا ہے۔ جنت البقیع امت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے۔ ہم اس کے تقدس کی بحالی کیلئے جدوجہد کو اپنے مذہب کا حصہ سمجھتے ہیں۔ سعودی حکومت امت مسلمہ کے جذبات کا خیال رکھے۔ جنت البقیع کی بحالی کا مسئلہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سعودی حکومت جنت البقیع کے انہدام کے مزارات

پڑھیں:

تحریک ختم نبوت آزاد کشمیروجمعیت علما اسلام جموں و کشمیر کے رہنما کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • ہمیں فورتھ شیڈول کی دھمکی نہ دی جائے،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے: مولانا فضل الرحمان
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • تحریک ختم نبوت آزاد کشمیروجمعیت علما اسلام جموں و کشمیر کے رہنما کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد ،جماعت اسلامی کا ترامڑی چوک پر اسپتال کی عدم تعمیر پر احتجاج
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی