صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز ہو گیا، ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم فنکشنل ہو گیا۔
ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت اب ون کلک پر ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور اور رحیم یار خان میں پائلٹ پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔آئی جی پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کی تیاری میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
افتتاح کے موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب، سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ شریک تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال عرفان احمد سعید اور ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کو انقلابی قرار دیا اور صوبائی جسٹس کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دی۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ جب رپورٹ طلب کی گئی تو پتہ چلا لاکھوں مقدمات کے چالان عدالت میں جمع ہی نہیں ہوئے تو پھر ہم نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا منصوبہ لانے کا فیصلہ کیا، اس پراجیکٹ سے اب تاخیری حربے ختم ہوجائیں گے۔
اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے انٹیگریٹڈ کریمینل جسٹس سسٹم سے متعلق شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے ویژن سے کریمنل جسٹس سسٹم میں نکھار پیدا ہوگیا ہے، آئی جی پنجاب نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کی تیاری میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی جسٹس کمیٹی کے لاہور ہائیکورٹ کے تحت
پڑھیں:
درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوکاؤنٹرز قائم ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سےبچاؤکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔