دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی ہلاک کردیے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا۔
دہشت گرد حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر دیر میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز حفیظ اللہ ایس پی
پڑھیں:
بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔
حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔