پی آئی اے سمیت 10 ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور اسٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے شرکاء کو نجکاری ڈویژن نے بریفنگ دی۔نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کےلیے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کیے۔حکام نجکاری کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔
حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاؤس بلڈنگ فنانس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق اداروں کی نجکاری کےلیے فائنل کی گئی فیز 1 کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نجکاری کمیشن فہرست میں کی فہرست
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔