پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔
اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب کہ اس روٹ کی کامیابی میں ٹریول ایجنٹس کا کردار بھی کلیدی ہوگا۔
قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ باکو روٹ کو کاروباری لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن پہنچیں گی
سٹی42: لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
میتیں لاہور ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائی جا سکے۔