ماسکو میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء) پاکستان کے قومی دن کے موقع پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں روس کے نائب وزیر خارجہ رُدینکو اینڈری یوریوچ مہمان خصوصی تھے. جبکہ دیگر روسی حکام، سفارتکاروں، دانشوروں، صحافیوں، فنکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغازپاکستان اور روس کے قومی ترانوں سے ہوا، گنیسن اکیڈمی کے طلباء نےاردو اور رشین میں ترانے پڑھ کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔جس کے بعد سفیر پاکستان جناب محمد خالد جمالی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ایک تاریخی دن ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، جو بعد ازاں پاکستان کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، جو اقتصادی، جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ دینے والے پاکستانی سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ دہشتگرد حملے پر تعزیتی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس عالمی چیلنج کے خلاف جاری جنگ میں روس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ رُدینکو اینڈری یوریوچ نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک اہم خطاب کیا ہے۔ دوران خطاب انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ یادگار دن 23 مارچ 1940، پاکستان کی آزاد ریاست کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سے پاکستان ایک طویل اور مشکل راستہ طے کرچکا ہے اور آج پاکستان ایک ترقی پذیر ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی قوم دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا فروغ اور پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اپنے اہم شراکت دار ملک کے طور پر دیکھتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک نئے معیار پر پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مکالمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ روسی سفارت کار کے مطابق ہمارے حکومتوں، وزارتوں اور کاروباری نمائندوں کے درمیان روابط جاری ہیں، اور عالمی معیشت کی مشکل صورت حال کے باوجود، تجارتی حجم بڑھ رہا ہے۔ رُدینکو نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر اکثر معاملات پر ایک دوسرے کے موقف سے ہم آہنگی رکھتے ہیں، جہاں ہماری آرا میں ہم آہنگی یا قریبی پوزیشنز ہیں۔انھوں نے پاکستان اور روس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، اور دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ اکتوبر میں ماسکو میں ہونے والے "ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم" کا خصوصی ذکر کیا گیا، جس میں پچاس سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اگلا فورم پاکستان میں منعقد کیا جائے گا تاکہ نجی شعبے کو قریب لایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 2024 پاکستان اور روس کے تعلقات میں پیش رفت کا سال رہا ہے، اور آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں نے باہمی تعاون کو نئی جہت دی۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد خالد جمالی نے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کہا کہ پاکستان دونوں ممالک ہوئے کہا کہ پاکستان کی پاکستان کے ماسکو میں کے درمیان ممالک کے کے ساتھ کیا گیا اور روس روس کے
پڑھیں:
اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
لاہور:اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا پچھتر رکنی دستہ شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این او سی جاری کردیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کے نام این اوسی جاری کرنے والی فہرست میں شامل نہیں۔ وہ اپنے طورپر ان گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان پاکستان اتھلیٹکس، باکسنگ، جوجٹسو، کراٹے، سوئمنگ، ٹائیکوانڈو، ٹبیل ٹینس، ریسلنگ اور ووشو میں حصہ لےگا۔ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز سات سے اکیس نومبر تک ریاض میں ہوں گے۔
اتھلیٹکس میں ارشد ندیم، یاسر سلطان، شہروز خان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ سلمان بٹ، تنویر حسین، کرنل نبیل احمد بیگ بطور آفیشل اتھلیٹکس ٹیم کا حصہ ہیں۔
باکسنگ ٹیم میں فاطمہ زہرا، اورا اکرم، ماریہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، ان کے ساتھ محمد نثار خان ٹیم آفیشل ہیں۔ جوجٹسو میں حمیرا ، شاہ زیب، ذاکر عباس کے ساتھ فیاض فیروز جارہے ہیں۔
کراٹے میں فخرالنسا، لائبہ ضیا، محمد ابرار، شمس الدین، مبارک علی، کوچ قراۃ العین، رابعہ سلیم اور مینجر محمد سلیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سوئمرز میں حریم ملک، جہانگیر نبی، مہر مقبول، وجہیہ عیشہ حیات ایوب، موحد صادق لون، سید محمد دانیال، اریان رحمان خاور کا نام فہرست میں درج ہے، ٹیم مینجر رضوان رفیع اور کوچ محمدعاطف ہوں گے۔
ٹائیکوانڈو کے لیے احتشام الحق، منیشہ علی، فاطمین، حمزہ عمر سعید جبکہ کوچ یوسف کرمانی کا انتخا ب ہوا ہے۔
ٹیبل ٹینس ٹیم میں بسمہ فریال، کلثوم خان، محمد شاہ خان، تیمور خان، اعجاز علی، حمزہ اکرام، حور فواد کے ساتھ عرفان اللہ خان مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ریسلنگ میں حیدر علی بٹ، عنایت اللہ، محمد عبداللہ، محمد گلزار کے ساتھ کوچ محمد انعام بٹ ہوں گے۔ ووشو کے لیے نمرا مبشر، رابعہ بتول، عبدالرحمان علی، صدام حسین، افتخار احمد انور، محمد اویس کو لیا گیا ہے، عامر شہزاد بٹ ٹیم مینجر ہوں گے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیم دستے میں سعید اختر خزانچی، ڈاکٹر سبینہ کو میڈیکل آفیسر اور سہییل گل کو انتظامی آفیسر رکھا ہے۔