بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں چین میں ’ مکاؤ انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول‘ میں پہلی بار اپنی خاص دوست گوری سپراٹ کے ساتھ منظر عام پر آئے۔

یہ جوڑا فیسٹیول میں ایک ساتھ پہنچا۔ دونوں سرخ قالین پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر چل رہے تھے۔ وہ جیسے ہی اس بین الاقوامی فیسٹیول میں پہنچے، میڈیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز و محور بن گئے۔

دونوں نے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیا، حاضرین کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی، جن میں مشہور چینی اداکار شین ٹینگ اور ما لی بھی شامل ہیں۔

وائرل ہونے والے کلپ میں عامر خان کو گوری سپراٹ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ پنڈال میں داخل ہوئے۔ جوڑا کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف رہا۔وہ گروپ فوٹو کے لیے اپنے ہاتھوں سے دل کی شکلیں بناتے رہے۔ عامر خان نے گوری سپراٹ کا دوسرے مہمانوں سے تعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیے اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ ماہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ  گوری سپراٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔

اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔

عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری سامنے آ گئیں‘۔

جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے رشتہ کو عوامی سطح پر کیوں پیش کیا، تو عامر نے جواب دیا، ’ہم اب ساتھ ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر اتنا بھروسہ رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو بتا سکیں۔ اب میں اسے چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ کل اگر میں گوری کے ساتھ کافی کے لیے جاؤں، تو آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ آ سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے 60 سال کی عمر میں رومانس کا اعلان، عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟

عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی، اور ان کے ان شادیوں سے3 بچے ہیں۔ جب ان سے گوری کے ساتھ شادی کے ارادے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’میری 2 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن اب 60 سال کی عمر میں شادی شاید مجھے زیب نہیں دیتی۔ لیکن دیکھتے ہیں‘۔

گوری سپراٹ کون ہیں؟

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری بنگلور سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک 6 سالہ بچے کی ماں ہیں۔ ان کی لنکڈ ان پروفائلز کے مطابق، وہ 2007 سے ایک مشہور سیلون میں پارٹنر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان سے تعلق کے باوجود، گوری اپنی ذاتی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، اسی لیے عامر نے فوٹوگرافروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، گوری نے عامر خان کی صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں جس میں’دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان‘ شامل ہیں۔ اس پر عامر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی وڈ  کی فلمیں نہیں دیکھتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ عامر خان گوری سپراٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ گوری سپراٹ گوری سپراٹ کے مطابق کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور:

پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش  کیا گیا ہے۔

بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے‘ استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • لینڈنگ کے وقت جہاز
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار