کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں واقعے ایک معروف بریانی سینٹر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے واردات کے دوران معمولی مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، ملزمان لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہوئے تو علاقہ مکینوں نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔
پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 کے قریب اانبالہ بیکری کے مقام پر عوام کا ہجوم بڑھتا دیکھ کر ملزمان پھر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر 10سالہ بچی زخمی ہوئی۔
ایس ایچ او محمود آباد محمد مِٹھل نے بتایا کہ الناز بریانی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر راشد خان نامی شخص کو ٹانگ پر گولی لگی جو رائیڈر تھا۔ راشد خان نے سندھ ہیلتھ کیئر کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ مضروب کو طبی امداد کےلیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محمود کے مطابق اسی واقعے میں لٹیروں کے تعاقب کے دوران فرار ہوتے ملزمان کی فائرنگ سے10سالہ عنایہ خان نامی بچی زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کےلیے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈکیتی مزاحمت کے ایک ہی واقعے میں بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹیپو سلطان اور محمود آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور بھگدڑ کے دوران ہجوم پر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ کئے ہیں۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔