اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور:
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اس کے اوپر جو کے پی کے کے چیف منسٹر ہیں ان کاوڈیو بیان سامنے ہے جس میں وہ خود اس چیز کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اس کے اندر کسی بھی قسم کی اٹانومی ہے، جو صوبائی اٹانومی ہے یا جو ڈسکریشن ہے یا اتھارٹی ہے فیصلہ سازی کی وہ انڈر مائن نہیں ہورہی، یہ صریحاً ایک ہارمنائزیشن ہے پروونشل لیجسلیشن اور وفاقی لیجسلیشن کی جو مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے ہے تاکہ جو انویسٹرز ہیں ان کو ایک ایسا لیگل فریم ورک ملے جو کہ انوسٹمنٹ فرینڈلی ہو.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تو دیکھیں اس کے اندر جو ہے جو ڈرافٹ ہے وہ مشاورت سے ہی بنا ہے باقی صوبوں نے اس کو ایڈاپٹ کیا ہے.
رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سب سے پہلے تو رانا صاحب سے یہ کہوں گا کہ کم از کم ہمیں تو قومی مفاد نہ سمجھائیں، پاکستان کا مفاد اگر ہمیں ایسے لوگ سمجھائیں جو مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھے ہیں حکومت بنائی ہے نہ انسانی حقوق مان رہے ہیں نہ جمہوریت کو مان رہے ہیں نہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو مان رہے ہیں نہ عدالتی فیصلوں کو مان رہے ہیں اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ یہ عوامی مفاد کی بات نہیں کرتے یہ بڑے افسوس کی بات ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو کہا تھا کہ بل جب اسمبلی کے فلور پر آتا ہے تو اس میں یہ نہیں ہوتاکہ یہ حکومت کا ممبر ہے اور یہ اپوزیشن کا ممبر ہے کوئی بھی اس کو پوائنٹ آؤٹ کرسکتا ہے اور کوئی بھی اپنی ترامیم لا سکتا ہے.
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مزاحمت ٹیک آف کر ہی نہیں سکی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوشش نہیں ہو گی، ظاہری سی بات ہے جتنی بھی اپوزیشن جماعتیں ہیں اس میں سب سے زیادہ تحریک انصاف، ان کی تو کوشش ہے کہ جلد سے جلد حکومت کو گرایا جائے اور خان صاحب کو رہا بھی کروایا جائے، اس میں جو دوسری اپوزیشن جماعتیں ہیں اچکزئی صاحب ہیں یا اس قسم کے لوگ ہیں ان کے ارادے تو نظر آئے تھے لیکن ایک پروفیشنل طریقے سے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اندر کی کہانی تو مجھے نہیں معلوم شاید بات چیت ہوئی ہوگی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مان رہے ہیں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی 11 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔
متوفین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں، جن کی شناخت 65 سالہ کرامت اور بیٹے کو 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ واقعہ گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
متوفی کرامت کے بھانجے اسرار شاہ نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کی بھرمار ہے اور گھر کے قریب سے جانے والے بجلی کے تار سے میرے ماموں اور ان کے بیٹے کو کرنٹ لگا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ اور گاڑیاں بھی مہران ٹاؤن میں آئی اور انھوں نے کنڈے کے تار بھی کاٹے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے عملے کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ باپ اور بیٹے کی ہلاکت پر مکینوں میں شدید غم و غصے بھی پایا جاتا ہے۔
اسرار شاہ نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹے کی میتیوں کو آبائی علاقے مانسہرہ اوگی لیجایا جائیگا، متوفی کرامت 7 بچوں کا پاپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور 5 بیٹے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارورائی کے بعد متوفین باپ اور بیٹے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیا جنھیں بعدازاں چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔