کرک، کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں کنٹینر مسافر کوچ پر گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ المناک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کے ساتھ پیش آیا، جہاں کنٹینر مسافروں سے بھری کوچ پر گر گیا۔ میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔
امدادی ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 مسافر کوچ میں سوار تھے، جس میں سے 10 موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسافر کوچ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔
اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔