چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا  میڈیا گروپ  نے وزیراعظم آفس میں  ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم   کا خصوصی  انٹرویو کیا۔انور  ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا  تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ  کا یہ دورہ چین ملائیشیا  تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انور ابراہیم نے کہا کہ چائنا  میڈیا گروپ  اور ملائیشیا کے یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “ایشیا  پرسپیکٹیو” پروگرام چین اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ

پڑھیں:

ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے، چینی وزیراعظم

بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شرکت کی اور کثیرالجہتی، مصنوعی ذہانت، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی اور عالمی صحت عامہ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی واضح مخالفت کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کو برقرار  رکھنا ضروری ہے تاکہ  تجارت و  سرمایہ کاری کی لچک اور کھلے پن کو فروغ دیا جائے  اور صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ  چین نے برکس اسپیشل اکنامک زون  چائنا کوآپریشن سینٹر قائم کیا ہے تاکہ تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کا نیٹ ورک بنایا جائے۔ چین نئے ترقیاتی بینک  کی ترقی و مضبوطی کی حمایت کرتا ہے۔ ورلڈ بینک کے ایکویٹی جائزے اور عالمی مالیاتی فنڈ کے حصص کے تناسب کی ایڈجسٹمنٹ کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافہ ہو سکے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے فریم ورک کے تحت “ڈیجیٹل ساؤتھ” برانڈ تعمیر کرے گا اور اگلے پانچ سالوں میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت پر 200 تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔ لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت عالمی آب و ہوا، ماحولیات اور صحت عامہ کے شعبوں میں غیر یقینی صورتحال اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی برادری کو اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے  نمٹنے کے لئے فعال اور طاقتور اقدامات کرنے ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے معاملے پر امریکی اور مغربی رویے منافقانہ ہیں؛ وزیراعظم ملائیشیا
  • ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے، چینی وزیراعظم
  • عبدالستار ایدھی کی انسانی خدمت کو 9 برس گزر گئے.
  • لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار
  • تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے بہادر کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کو 9 سال مکمل
  • چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
  • پاک بھارت تعلقات میں مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے کے حامی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
  • شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب پر منتخب تحریریں نامی کتاب کی پہلی جلد کی اشاعت
  • چین اور برازیل کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں، چینی وزیر اعظم
  • تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور