بیجنگ : چینی وزارت خارجہ  کی یومیہ پریس کانفرنس میں  پانچویں سی آئی سی جی ایف کے افتتاح ، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ گلوبل انڈسٹری انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس کے کامیاب انعقاد، اور  گوانگ چو میں 137ویں کینٹن میلے کے کامیاب آغاز  کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اندرون و بیرون ملک بہت سے دوستوں نے  ان سرگرمیوں پر توجہ دی ہے اور ان سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام فریقوں کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے  کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہو رہے ہیں، جو چین دنیا کے ساتھ  مشترکہ ترقی کے لئے ایک  پختہ عزم رکھتا ہے.

گزشتہ روز چینی حکام نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق  رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات 10.3 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جن میں سے برآمدات 6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئیں، جو کہ  6.9 فیصد اضافہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کی مارکیٹ ہے اور تمام ممالک کے لئے ایک موقع  بھی ہے. ہم اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کے ساتھ عالمی معیشت میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

صیہونی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کو ضم کرنے کیلئے ووٹنگ کا عمل باطل ہے، انقرہ

اپنے ایک جاری بیان میں ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تل ابیب کیجانب سے مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ملحق کرنے کی کوئی بھی کوشش غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بدھ کی شام صیہونی پارلیمنٹ (Knesset) میں مغربی کنارے پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کو بین الاقوامی قانون کے مطابق ناکارہ اور باطل قرار دیا۔ اس حوالے سے ترکیہ کا موقف ہے کہ مغربی کنارہ، فلسطین کا حصہ ہے اور 1967ء سے صیہونی رژیم کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب کی جانب سے مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ملحق کرنے کی کوئی بھی کوشش غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہے۔ ایسا اقدام امن کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ تُرک وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تشدد آمیز پالیسیوں اور غیرقانونی اقدامات کے ذریعے اقتدار میں رہنے کے لئے نتین یاہو کابینہ کی کوششیں ہر روز نئے بحرانوں کو جنم دے رہی ہیں، جو بین الاقوامی نظم اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ مذکورہ وزارت نے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر نسل کش اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اس حوالے سے بین الاقوامی نظام کو اپنی اخلاقی و قانونی ذمے داریاں موثر طور پر انجام دینی چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر نے چین میں 16 نئے غیر ملکی سفیروں سے سفارتی اسناد  وصول کیں
  • چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی
  • الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ: معروف چینی کمپنی پاکستان میں قدم جمانے کوتیار
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
  • امید ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا  بات چیت  کے ذریعے تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزارت خارجہ  
  • صیہونی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کو ضم کرنے کیلئے ووٹنگ کا عمل باطل ہے، انقرہ
  • غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
  • چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
  • چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک بازی لے گے