ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے لیے تین ناموں پر مشتمل پینل وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پینل میں ڈاکٹر ضیا بتول، اختر بگیو اور ڈاکٹر فاروق کے نام شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری تین سالہ کنٹریکٹ پر کی جائے گی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک، ایک سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ڈی جی کی یہ پوسٹ گزشتہ تین سال سے خالی ہے اور اب تک اس پر تقرری کی چار کوششیں کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ہدایت پر امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے دیگر خالی پوسٹوں پر بھی جلد از جلد تقرری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم کو
پڑھیں:
چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زومنگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔