وادی کشمیر کے ضلع کرگل میں نیو مطہری ماڈل پبلک اسکول کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسکول کا مقصد علاقے کے طلباء کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ یہ ادارہ لداخ میں تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کشمیر کے ضلع کرگل میں علماء کرام کی موجودگی میں نیو مطہری ماڈل پبلک اسکول کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں علماء کرام اور سیاسی لیڈروں کی موجودگی میں نیو مطہری ماڈل پبلک اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، ایک پُروقار تقریب اسکول کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی، ماہرینِ تعلیم، والدین اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کرگل کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان، والدین، اور طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز چیف ایگزیکٹو کونسلر کے ہاتھوں اسکول کے رسمی افتتاح سے ہوا، جس کے بعد ربن کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ حنیفہ جان اور ٹرسٹ کے چیئرمین بھی حاضر رہے۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ رضوانہ بتول نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانان اور شرکاء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی، کرگل کے وائس چیئرمین نے اسکول کے قیام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کلماتِ تشکر پیش کئے۔ پروگرام کا اختتام گارڈین کونسل امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے چیئرمین شیخ محمد محقق کی دُعائیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے ادارے کی کامیابی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی دعا کی۔ نیو مطہری ماڈل پبلک اسکول کا مقصد علاقے کے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ یہ ادارہ لداخ میں تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا جب کہ اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2019-21کے دوران 3کروڑ 37 لاکھ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ محکمہ ریونیو نے فراہم نہیں کیا، 22-2020 میں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے 19 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں رکھے۔اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ سرکاری خزانے کے بجائے بینک اکاؤنٹس میں رقم رکھنا قواعد و ضوابط کے منافی ہے، 21-2019 کے دوران عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی وصولی نہیں کی گئی، رقم وصول نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے5 برس پہلے دیے گئے احکامات پر عملد رآمد نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔