Daily Mumtaz:
2025-06-09@16:27:28 GMT

طوفانی بارش، شانگلہ  میں دفعہ 144 نافذ  

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

طوفانی بارش، شانگلہ  میں دفعہ 144 نافذ  

پشاور: طوفانی بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا کہ تمام رہائشی اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور دریائے سندھ کے قریب نہ جانے دیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث 50 سے زیادہ بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر بوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود اور متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے، صارفین بجلی کے تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چینی وزارت  دفاع کا تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کے لئے انتباہ

چینی وزارت  دفاع کا تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کے لئے انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے، تر جمان

بیجنگ () امریکہ چین کے  تائیوان علاقے کو ایم 1 اے 2 ٹینکوں کی ایک نئی کھیپ بھیج رہا ہے اور اگلے چار سالوں میں امریکا  تائیوان کو اسلحے کی فروخت  کو ڈونلڈ  ٹرمپ کی پہلی مدت کے معیار سے برھانے کا  ارادہ رکھتا ہے۔

پیر کے روز چین کی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بین نے اس  معاملے پر   تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور  ثبوت ہے کہ امریکہ اور “تائیوان کی علیحیدگی پسند” قوتیں  چین کے مرکزی مفادات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، آبنائے تائیوان میں صورتحال کو تبدیل کرنے کی جانب بڑھتے ہوئے  آبنائے تائیوان میں کشیدگی  بڑھا رہی ہیں۔ چین اس کی شدید مذمت  اور سخت  مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہا تھا کہ چینی  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی، جنگیں جیتنے کی اپنی صلاحیت  بڑھائےگی اور “تائیوان کی  علیحدگی پسندوں اور غیر ملکی مداخلت کی سازشوں کو  ناکام بنائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بزنس فورم کا اگلے مالی سال میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
  • چینی وزارت  دفاع کا تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کے لئے انتباہ
  • راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
  • مریم نواز کی تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش
  • کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ عید کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے میں سرگرم
  • مودی سرکار منی پور میں امن برقرار رکھنے میں ناکام، پرتشدد احتجاج کے بعد انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ
  • خیبرپختونخوا: طوفانی بارش ، ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچا دی،مکان منہدم،پانی گھروں میں داخل
  • خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش، ژالہ باری اور سیلاب کی تباہ کاریاں
  • چین امریکا تجارتی مذاکرات پیر کو لندن میں ہوں گے
  • وزیرخزانہ کی ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک جلد نافذ کرنے کی ہدایت