کراچی، دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے باہر قوم پرست رہنماؤں سے گفتگو کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، حوزہ علمیہ صادقینؑ کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی، سندھ سید ایسوسی ایشن کے سابق صدر کراچی سید علی اکبر شاہ اور اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کی۔ یہ رہنما کراچی پریس کلب کے باہر سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی جانب سے قائم بھوک ہڑتال کیمپ میں پہنچے جہاں انہوں نے نیاز کالانی، ریاض چانڈیو اور صوفی فقیر محترم مانجھی فقیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ قدرتی وسائل اور دریاؤں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے سندھ کے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس وحدت مسلمین کے
پڑھیں:
حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیم محکمہ حیدرآباد میں تعینات چھوٹے ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہفتے کے روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہی۔ احتجاج کی قیادت گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2021میں محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف کی خالی آسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے تھے، جن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022میں انٹرویوز لیے گئے اور 2023میں آفر آرڈر جاری کرتے ہوئے مختلف اسکولوں میں 669امیدواروں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تاہم 27ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جو غریب ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم سمیت سندھ حکومت کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، مگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ تنخواہیں ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ 27ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔