لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے

صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے، مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے تھے، اب سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جا رہی ہے، ملک کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی اور بجلی کی قیمتوں کے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں عوام کوصحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، فنکاروں کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کریں گے، دعا ہےکہ ہمارا پنجاب ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے میری پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی قیمت کم رہے، حکومت عوام کوریلیف فراہمی کےلیےہرممکن اقدام کر رہی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تین روزہ پنجابی کلچر ڈے کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ملکی فنکاروں اور اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر الحمرا ہال میں لگائے گئے ثقافت کے رنگوں سے سجے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز پنجاب کی

پڑھیں:

مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پورا مہینہ چھٹی کرنے پر بھی 37 ہزار کے بجائے ساڑھے 9 لاکھ روپے تنخواہ ملے گی، وزرا اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی چھٹی پر جانے کے باوجود پوری تنخواہ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ، وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کرنے والی مریم نواز حکومت نے اپنے حکومتی اراکین اور عہدیداروں پر خزانے کے منہ کھول دیے۔

پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الائونس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی، صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔

متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزراء کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی، ڈپٹی اسپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ متن کے مطابق بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی، یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں، موجودہ لیو الاؤنس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس کیخلاف سخت ایکشن، گرفتار کرنے کا حکم
  • مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار، ’سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کلین چٹ مل گئی ہوتی‘
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • پنجاب پلاسٹک فری ہونے کی طرف گامزن، قوانین پر عملدرآمد کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں: مریم نواز
  • پلاسٹک کیلیے عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مریم نواز
  • مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم
  • پنجاب میں اپوزیشن کے دبانے کا کھیل
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا
  • عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے: مریم نواز شریف